فصلا ت کے مڈھوں کی تلفی سے سنڈیوں اور نقصان رساں کیڑے تلف ہو جاتے ہیں،ماہرین

منگل 25 اگست 2015 13:24

سلانوالی۔25اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کماد چاو ل مکئی اورکپا س پنجاب میں کاشت کی جا نے و الی اہم فصلا ت ہیں جن کوہرعلاقے میں کا شت کیا جاتاہے ان فصلا ت کے مڈھوں کی تلفی کااصل مقصدسنڈیوں اورفصلوں کے دشمن کیڑوں کی تلفی ہے کیونکہ فصل ختم ہو نے پر سنڈیاں سردیوں کاموسم مڈھوں میں گزارتی ہیں اگرمڈھیوں کوتلف کردیں توسنڈیاں خودبخودتلف ہوجائیں گی جس سے نئی کاشتہ فصلا ت مختلف نقصا ن رساں کیڑوں اورسنڈیوں کے حملے سے کافی حدتک محفوظ ہوجائیں اورزہروں کے استعمال کی بہت کم ضرورت پیش آئے گی فی ایکڑپیداواربھی بڑھ جائے گی ماہرین زراعت نے بتایاکہ ا س وقت کھیتوں میں کماددھان کپا س مکئی اورچری کے مڈھ موجود ہے کماد کے مڈھوں میں تنے کی سنڈی جڑ کی سنڈ ی اورگرداس پورسنڈی سردیاں گزارتی ہے اگرہم زمین سے برابرسطح پر کماد کی کٹائی کریں گے کہ تو کافی حدتک مڈھوں میں موجودسنڈیاں تلف ہو جا ئیں اس کے بعدفصل کی کٹائی مکمل ہونے پرکھیتوں میں اچھی طرح سے روٹاویٹرچلانے پر مڈھ کھیتوں میں ہی قطر ے جائیں گے اسی طرح سے بچی ہوئی سنڈیاں بھی تلف ہو جائیں گی اورہماری آنے والی فصل بھی سنڈیوں سے محفوظ رہے گی۔