کاشت کارکلراٹھی ز مینوں کی اصلاح کے ضروری عوامل بروے کارلائیں،زرعی ماہرین

منگل 25 اگست 2015 13:24

سلانوالی۔25اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) زرعی ماہرین نے کا شت کاروں کو سفارش کی ہے کہ کلراٹھی زمینوں کی اصلاح کیلئے ضروری عوامل بر وے کارلائیں تا کہ زیرکاشت رقبہ کو بڑھایاجاسکے سفیدکلروالی زمینوں میں ہل پذیر نمکیات کی مقدار زیاد ہ ہوتی ہے ا س لیے ان کھیتوں کی اصلاح صرف پانی دینے سے ہو جاتی ہے مگر ا س کیلئے ضروری ہے کہ زمین مسام دارہواور زیر زمین پانی کی سطح کم از کم 6 فٹ ہو ایسی زمینوں میں2سے 3بارگہراہل چلاکرزیادہ مقدار میں پانی دینے سے سفیدکلر پانی میں ہل ہوکر نیچے چلا جاتا ہے اورپودوں کی جڑیں متاثر ہو نے سے بچ جاتی ہے ان زمینوں میں دھا ن کی کا شت زیادہ فائدہ دیتی ہے ان ز مینوں کی اصلاح کے بعدکھیت کومسلسل زیر کاشت رکھیں تاکہ نمکیات دوبارہ جمع نہ ہو رتھوباڑ ہ سفیداورکالے کلروالی ز مین اورباڑ ہ کالے کلروالی ز مین کی اصلا ح کیلئے اصلاح کنندہ مرکبا ت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ایسی زمینوں میں ہل شدہ نمکیات کے علاو ہ قابل تباد لہ سوڈیم کی مقداربھی زیادہ ہوتی ہے ایسی ز مینوں میں ہلاچلانا اورپانی کاسرایت ہونا مشکل ہوتا ہے اس سوڈیم کومٹی سے جداکرنے کیلئے جپسم یا کوئی اصلاح کنند ہ استعمال کریں اوراس کی مناسبت سے ز مین کوپانی دیں جوزمین میں پانی کے ذریعے ہل ہوکرہل پذیرکیلشم بناتا ہے اورسوڈیم کومٹھی کے زراعت سے ہٹاکراس کی جگہ لے لیتا ہے اس طرح زمین نر م زاور بھربھرہوجاتی ہے کلراٹھی زمینوں کی اصلاح کیلئے اصلاح کنند ہ مرکبا ت کے استعما ل کے علاو ہ نباتاتی کھادوں کااستعمال مناسب فصلا ت کا انتخاب طریقہ کا شت اورکھادوں کی فراہمی بھی نہا یت اہم عوامل ہے ان ز مینوں میں گوبر کی گی سڑی کھاد ڈالیں یہ سبز کھادیہ کلرمارگھاس گواراجنتروغیرہ کاشت کرکے نرم حالت میں یہ پھول آنے سے قبل زمین میں دباد یں فصل کاچناؤکرتے و قت ا س با ت کاخیال رکھیں کہ پودوں میں اگا ؤ کے وقت کلر کے خلاف قوت بر دا شت موجود ہو کلراٹھی زمینوں میں کاشتہ فصلوں کی بہترپیداوار کیلئے ضروری ہے کہ فصلوں کووترحالت میں کاشت کریں اورشرح بیج سفارش کر دہ مقدار سے 25فیصدزیاد ہ رکھیں۔