کمپیوٹر کی صنعت مجموعی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ایس ایم منیر
منگل 25 اگست 2015 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف اگزیکٹوایس ایم منیر نے کمپیوٹر اور آئی ٹی سے منسلک کاروباری برادری سے کہا ہے کہ وہ معیشت کے اس اہم شعبے میں اپنے کردار کو خطے کے دوسرے ممالک کے ہم پلہ بنانے کے لیے نئے منصوبوں پر کام شروع کریں۔اس امر کا اظہار انہوں نے پی سی اے کے چیئرمین منور اقبال کی زیر قیادت ان سے ملنے کے لیے آنے والے کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کو ترقی دینا ملک کی مجموعی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت اس شعبے کو ہر طرح کی معاونت دینے کو تیار ہے اور اس ضمن میں نئی پالیسیاں وضح کرتے وقت صنعت کے نمائیندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔(جاری ہے)
پی سی اے کے چئیرمین منور اقبال نے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو کو پاکستان میں کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کی مختلف جہتوں اور اسے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبے کو ترقی دینے اور قومی خزانے میں اس کے حصے میں زبردست اضافے کی گنجائش موجود ہے تا ہم اس ضمن میں حکومت کی طرف سے شعبے کی معاونت کا کردار بہت اہم ہو سکتا ہے۔پی سی اے کے کوآرڈینیٹر عبداللہ ملک سمیت وفد کے دوسرے اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کے شعبے میں سمگلنگ کے رجحان اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے اس شعبے میں ٹیکسوں کو متوازن بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شعبے میں ٹیکسوں میں اصلاحات سے حکومت کے محصولات میں اضافہ ہو گا اور ٹیکس کے دائرے کو وسیع کیا جا سکے گا۔منور اقبال نے پی سی اے کی کارگزاری اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں کمپیوٹر اور آئی ٹی سے منسلک کاروباروں کے واحد نمائندہ ادارے کی حیثیت سے پی سی اے ملک میں بے روز گار نوجوانوں کی بڑی تعداد کو تربیت دے کے مفید تربیت یافتہ افرادی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے۔ایس ایم منیر نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل درآمد سے بے روزگاری میں کمی اور معیشت کا پہیہ تیز کرنے میں مدد ملے گی۔وفد کے اراکین اور چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی نے باقاعدگی کے ساتھ اس نوعیت کے روابط استوار کرنے پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت تجاویز کو ٹھوس لائحہ عمل میں بدلنے میں مدد ملے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.