ایس ای سی پی نے نان لائف انشورنس کمپنیوں کیلئے ادا شدہ سرمائے کی حد بڑھا کر50 کروڑ اورلائف انشورنس کمپنیوں کے لئے 70کروڑ روپے کر دی
منگل 25 اگست 2015 17:57
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) سیکورٹیز ا ینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستا ن نے پا لیسی بورڈ کی منظوری کے بعد نان لائف انشورنس کمپنیوں کے لئے ادا شدہ سرمائے کی حد بڑھا کر50 کروڑ روپے جبکہ لائف انشورنس کمپنیوں کے لئے یہ حد بڑھا کر70کروڑ روپے کر دی ۔ منگل کو ایس ای سی پی کے ترجمان سے جاری ایک بیان کے مطابق انشورنس رولز میں ایک نئے قاعدہ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق انشورنس کمپنیوں کے لئے ادا شدہ سرمائے کی حد میں20کروڑروپے کااضافہ کیاگیا لیکن نئے اضافہ شدہ سر ما ئے کی حد کو مرحلہ وار لا گو کیا جا ئے گا اورا نشو رنس کمپنیوں کوسہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ عرصہ دو سال کی مدت میں، دسمبر2017 تک اس شرط کو پورا کریں۔
انشورنس آردیننس مجریہ2000کے نفاذ کے وقت نان لائف انشورنس کمپنیوں کے لئے کم از کم اداشدہ سرمائے کی حد 8کروڑ روپے اور لائف انشورنس کمپنیوں کے لئے یہ حد پندرہ کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ 2007میں انشورنس کمپنیوں کے لئے ادا شدہ سرمائے کی حد کو بڑھا کر بالترتیب تیس کروڑ روپے اور پچاس کروڑ روپے کردیا گیا۔(جاری ہے)
ایس ای سی پی کے مطابق 2012انشورنس شعبے میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے ایک انشورنس ریفامز کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ انشورنس انڈسڑی کو درپیش مسائل اور چیلینجوں کا اندازہ لگائے اور اس شعبے کی تر قی کے لیے منا سب اصلاحا ت تجویز کی جائیں۔
اس کمیٹی نے انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فر یم ورک میں معتدد اصلاحات تجویز کیں جبکہ انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمائے کی کم از کم حد میں اضافے کی بھی سفارش کی۔ انشورنس کمپنیوں کے لئے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے سے کمپنیوں کی رسک مینجمنٹ بہتر ہو گی اور انشورنس فراہم کرنے کی حد میں بھی اضافہ ہو گا اور بالوا سطہ طور پر بیمہ کی اقساط ادا کرنے کے لئے بیرون ملک بھیجے جانے والے قیمتی زر مبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.