انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافہ
منگل 25 اگست 2015 18:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافہ کردیا۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستا ن نے پالیسی بورڈ کی منظوری کے بعد انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافہ کردیا ہے۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں انشورنس رولز میں ترمیم بھی کردی گئی ہے جس میں لائف انشورنس اور نان لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمائے کی حد میں بیس کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انشورنس رولز میں ایک نئے قاعدہ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق جس کے مطابق نان لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمائے کی حد بڑھا کر پچاس کروڑ روپے کردی گئی ہے جبکہ لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے یہ حد بڑھا کر ستر کروڑ روپے کردی گئی ہے۔مزید نئے اضافہ شدہ سرمائے کی حد کو مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا اور انشورنس کمپنیوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ عرصہ دو سال کی مدت میں، دسمبر دو ہزار سترہ تک اس شرط کو پورا کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.