تحریک انصاف پارلیمانی سیاست میں ناکام ہو چکی ،سڑکوں اور چوراہوں کی سیاست چھوڑ کر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے ، (ن) لیگ
پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، قوم کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت نے ہائیڈل پاور کے 30 ارب روپے کے فنڈ سے سٹاک مارکیٹ میں سٹہ کھیلا، ذمہ داروں کیخلاف دو ہفتے میں کارروائی نہ کی گئی تو ہم اپنا اقدام اٹھائیں گے، دانیال عزیز اور طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس
منگل 25 اگست 2015 21:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو سڑکوں اور چوراہوں کی سیاست چھوڑ کر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور خدمت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی سیاست میں ناکام ہو چکی ہے ، جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکنے کے باوجود قوم کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت نے ہائیڈل پاور کے 30 ارب روپے کے فنڈ سے سٹاک مارکیٹ میں سٹہ کھیلا، ذمہ داروں کیخلاف دو ہفتے میں کارروائی نہ کی گئی تو ہم اپنا اقدام اٹھائیں گے ۔
منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے نہ صرف ملک میں جمہوریت کی مخالفت کی جا رہی ہے بلکہ آئینی اداروں کی بھی توہین کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے کسی رکن کے بارے میں اعتراض یا اختلاف ہے تو اس کیلئے دفعہ 215کی شق 2 میں طریقہ کار موجود ہے یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اسلام آباد کو بند کر دیں اسمبلی پر حملہ کریں یا باہر سے آنیوالے رہنماؤں کے دوروں میں رکاوٹ ڈالیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.