سلمان بٹ، آصف اور عامر کی فوری طور پر پاکستانی ٹیم میں شمولیت خارج ازامکان قرار
انہیں پہلے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنی ہوگی جس کے بعد ہی وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے،شہر یار خان
بدھ 26 اگست 2015 11:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی فوری طور پر پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پہلے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنی ہوگی جس کے بعد ہی وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے۔شہر یار خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی حرکتوں کی وجہ سے ملک کا نام بدنام ہوا ہے اور لوگ ان سے نالاں ہیں بلکہ ہمارے کرکٹرز بھی ان سے نالاں ہیں لہذا ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ لوگ اور کرکٹرز انھیں دوبارہ قبول کرنے پر آمادہ ہوتے بھی ہیں یا نہیں؟۔
شہر یار خان نے واضح کردیا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا کہ یہ کرکٹرز پانچ سال نہیں کھیلے ہیں لہذا انھیں فوراً قومی ٹیم میں شامل کرلیا جائے۔(جاری ہے)
انھیں پہلے مرحلے میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قواعد وضوابط کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے پھر گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنی ہوگی اور پھر وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں آ سکیں گے۔شہر یار خان نے کہا کہ ان کرکٹرز کے فوری طور پر پاکستانی ٹیم میں سلیکشن پر غور کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لہذا یہ کہنا ابھی دور کی بات ہے کہ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے ان کرکٹرز کے بارے میں کیا تحفظات ہیں؟واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی یکم ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔
محمد عامر نے چونکہ ابتدا ہی میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا اور آئی سی سی کے بحالی کے پروگرام سے تعاون کیا تھا لہذا آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قواعد وضوابط میں تبدیلی کے سبب انھیں اس سال جنوری میں گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی اور وہ آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی جانب سے کھیلیں گے۔محمد آصف اور سلمان بٹ کی جانب سے اپنے جرم کے باقاعدہ اعتراف میں تاخیر کے سبب انھیں پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بحالی کے پروگرام میں حصہ لینا ہے جن میں سرِعام اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا اور ہر صوبے میں جاکر نوجوان کرکٹرز کو لیکچرز دینا شامل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.