پنجا ب میں کما د کی ستمبر کا شت سیزن شروع ،سفارش شدہ بیج استعمال کیا جائے

بدھ 26 اگست 2015 14:35

سلانوالی ۔26اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پنجا ب میں کما د کی ستمبر کا شت کا مو سم شروع ہو چکا ہے ا س لیے کا شت کا ر بیج کے ا نتخا با ت کیلئے در ج ذ یل سفارشا ت پرعمل کریں کما د کی زیا د ہ پیداوار حاصل کر نے کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعما ل کریں ۔بیج کا انتخا ب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحت مند ہو اور ہر قسم کی بیما ر ی سے پا ک ہو ں۔

(جاری ہے)

بیج کا ٹنے سے پہلے گنے کی آ نکھوں کا ا چھی طرح معا ئنہ کریں اور ا ن کے صحت مند ہو نے کی تصد یق کریں بیج کیلئے کا ٹے گئے ٹکروں پر کم از کم 3سے 4آ نکھیں ضرور ہوں ۔کما د کی کا شت کیلئے صرف محکمہ زراعت پنجا ب کی سفارش کر دہ اور علا قا ئی لحاظ سے موزوں اقسا م کا انتخا ب کریں ۔گنے کی آ نکھوں کو زخمی ہو نے سے بچا نے کیلئے در ا نتی یا پلچھی کا استعما ل نہ کریں اور کھور ی ہاتھوں سے اتار یں با ر بردار ی کے دورا ن بھی احتیاط کریں بہتر ہے۔ بیج کو کھیت میں لا کر ہی چھلیں ستمبر کا شت کیلئے ستمبر کا شتہ کما د اور مو نڈی فصل کا بیج استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ بیج تیار کر نے کے بعد بوا ئی میں تا خیر نہ کریں بیج کو پھیپھو ند ی کش ز ہر کے محلو ل میں تین سے 5منٹ تک بھیگو کر کا شت کریں ۔