ساہیوال،گیسٹروں کے مرض سے چار افراد ہلاک ،درجنوں اسپتال میں داخل ،چھ افراد کی حالت نازک

بدھ 26 اگست 2015 18:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) یہاں نواح میں گیسٹروں چار افراد ہلاک درجنوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چھ افراد کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

چک 101/9-Lکے فرید کی چھ سالہ بچی رمشا اور قادر آبد کے محمد ارشد کے بیٹے عبداﷲ 1 1/2سالہ کو گیسٹروں کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال لایا گیاجہاں دو نوں دم توڑ گئے ،چک 14/SPکے فیاض احمد کی 16سالہ بیٹی سمیرا کو گیسٹروں کے مرض کے سبب ساہیوال لایا گیا مگر سمیرا ایمر جنسی وارڈ میں ہی دم توڑ گئی جبکہ چک 113/9-Lکے امین کا چار سالہ بچہ وقاص گیسٹرو کے سبب ساہیوال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔

ضلع ساہیوال اور ضلع پاکپتن میں گیسٹروکی مرض و بائی شکل اختیار کر چکی ہے جسکی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن میں گیسٹرو کے درجنوں افراد کو داخل کر دیا گیا ہے جہاں چھ مریضوں کی حالت نازک ہے ساہیوال میں مٰڈیکل سٹوروں کی ہڑتال کے سبب گیسٹرو کے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :