ملک کے اندر کسی کو اپنے لوگوں اور بچوں کو قتل کر نے کی اجازت نہیں دینگے ‘ آرمی چیف
جمعرات 27 اگست 2015 16:46
راولپنڈی /شوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک کے اندر کسی کو اپنے لوگوں اور بچوں کو قتل کر نے کی اجازت نہیں دینگے ‘ کسی بھی مرحلے پر دہشتگردوں کی مدد کر نے والے تمام چہروں کو ہر قیمت بے نقاب کرینگے ‘ شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشتگردوں کے خلاف جامع انداز میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کی پناہ گاہوں سمیت ختم کیا جائے اور ان کے اپنے ہمدردوں کے ساتھ ہر طرح کے رابطے منقطع کر دیئے جائیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو اپنا دن دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں شریک فوجیوں کے ساتھ شوال میں12 ہزار فٹ بلندی پر واقع پہاڑی کی چوٹی پر گزارا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند جذبہ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے آپریشن کی رفتار اور حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو سراہا اس موقع پر مقامی کمانڈر کی طرف سے آرمی چیف کو بتایا گیا کہ وادی کی پہاڑی چوٹیاں دہشتگردوں سے خالی کرالی گئی ہیں اور اہم مقامات پر پاک فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ وادی شوال کو دہشتگردوں سے مکمل پاک کر نے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ کثیر جہتی آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں203 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.