وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں اوراداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت
انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
جمعرات 27 اگست 2015 18:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اورادارے چوکس رہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں لہٰذا متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سمیت انتظامیہ اجتماعی کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائیں اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے متحرک اور فعال کردارادا کریں۔
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے اور نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جس ٹائرکی دکان سے لاروا ملے اس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیاجائے جبکہ ہوٹلوں اورریستورانوں کی چیکنگ کی جائے اورڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کی آگاہی کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ادارے کو متحرک اور فعال کردار اد ا کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.