آم کے در ختوں پر70سے ز یا د ہ اقسام کے کیڑ ے حملہ آوور ہوتے ہیں،زرعی ماہرین

جمعہ 28 اگست 2015 14:37

سلانوالی ۔28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)زرعی ما ہر ین نے بتایا ہے کہ آم کے در ختوں پر70سے ز یا د ہ مختلف اقسام کے کیڑ ے حملہ آوور ہوتے ہیں لیکن آم کی گدھیڑی معاشی نقصا ن پہنچا نے و الا ایک ا ہم کیڑاہے یہ کیڑاآم سنگترہ مالٹاشہتوت بیرآمرودواورجامن سمیت تقریبا70درختوں پرحملہ آوورہوتاہے یہ گھروں کے کمروں میں داخل ہوکربھی پریشانی کا باعث بنتاہے یہ آم کی گدھیڑی کا کیڑادسمبر سے لے کرمئی تک متحرک رہتا ہے اور سال کا باقی حصہ انڈوں کی شکل میں رہتا ہے انڈے کارنگ گلا بی اورشکل گول شلغم کے بیج جیسی ہو تی ہے۔

ما د ہ 400تا 500کی تعداد میں سفید تھیلیوں میں ز مین کے اندر انڈے دیتی ہے،انڈوں کا دورانیہ 185سے210دن کا ہوتا ہے نر کیڑ ہ بڑھوتری کی چارحالتوں سے گزر کر با لغ ہوتا ہے جبکہ ما د ہ بڑھوتر ی صرف3حالتوں سے گزرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماد ہ گھروں میں متاثرہ درختوں کے قریب گھاس پھوس کے ڈھیڑوں کے نیچے بھی انڈے ہے جو دسمبر کے آخیر یا جنوری کے شروع میں انڈوں سے بچے نکلنا شروع ہوجاتا ہے ،۔

سلسلہ فروری کے آخیرتک رہتا ہے یہ بچے دختوں پر چڑھنا شروع ہو جا تے ہیں ۔درختوں کی کونپلوں بوراورنئے پتوں سے رس چوستے رہتے ہیں۔ آم کی گدھڑی کے عا م کے پودوں کا سب سے خطرناک کیڑا ہے ۔کیڑ ے بچے دسمبراورجنوری سے نکلنے کے بعد پودوں کونقصان پہنچانا شروع کردیتے ہیں۔ درخت کی نرم شاخوں کونپلوں اوربور سے چمٹ کر رس چوستے ہے جس کی وجہ سے شاخیں اورپتے سو کھنے لگتے ہیں پھول مرجھاکرجھڑ جاتے ہیں اورپھل گرجاتے ہیں۔

عام کی گدھیڑی کے انسداد کیلئے غیرکمیائی طریقوں پرباقاعدگی سے عمل کرنے سے کافی مدد ملتی ہے اوردرختوں پرچڑھنے سے روکا جاسکتا ہے نیزان کاکنٹرول بھی آسان ہے لیکن اگر کسی و جہ سے یہ در ختوں پر چڑھ جائیں تو اس کے انسداد کیلئے ز عی ما ہر ین کے مشور ہ سے مناسب ز ہر کاسپر ے کریں، اس کیڑے کے تدار ک کیلئے امیڈاکلوپرڈ100تا75سے ملی لیٹرکلورپائرفارس 150ملی لیٹرپروفینوفاس 100ملی لیٹراسیٹامیپرڈ100ملی لیٹر یہ لیمیبڈاسائی ہیلوتھرین 100ملی لیٹرفی 100لیٹرپانی میں سپر ے کریں۔