بہاولنگر ،خاتون فوڈ انسپکٹرکے چھاپے،ٹوسٹار ریسٹورنٹ کیخلاف مقدمہ ،حسن محمود بیکرز کو 5ہز ار جرمانہ ،پاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5بڑے ہوٹل غیر معیاری،مضر صحت ،ناقص کھانوں کی فروخت کے باعث سیل کردیئے
ہوٹلز ایسوسی ایشن کے کارکنوں کا خاتون افسر کی گاڑی پر حملہ ،ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا
جمعہ 28 اگست 2015 16:32
بہاولنگر/ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) خاتون فوڈ انسپکٹرکے دلیرانہ چھاپے،ٹوسٹار ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ ،حسن محمود بیکرز کیخلاف 5ہز ار روپے جرمانہ اور پاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5بڑے ہوٹلوں کو غیر معیاری،مضر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کے باعث سیل کردیا۔ہزاروں روپے مالیت کی غیر میعاری اشیاء خوردونوش کو تلف کردیا۔
ریز ریسٹورنٹ نے سیل سے بچنے کے لئے ہوٹل کو تالے لگا لئے۔ہوٹلز ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے خاتون افسر کی گاڑی پر حملہ ،ڈرائیور راشدہ بتول کے حکم پر گاڑی بھگا کر لے گیا۔غیر معروف ہوٹلز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ کے چٹی دلالوں کے ذریعے خاتون افسرراشدہ بتول پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے حکم پرصوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح بہاولنگر ضلع میں غیر معیاری،مضہر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن آپر یشن شروع کردیا۔(جاری ہے)
خاتون فوڈ انسپکٹر کی جانب سے کاروائی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں شہری اکٹھے ہوئے گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے خاتون افسر کی کاروائی مضہر صحت کھانوں کو تلف کروانے پر خیر مقدم کیا ۔شہری حلقوں کی جانب سے مضہر صحت کھانا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو بے حد سراہا ہے ۔
شہریوں کی جانب سے فضاء میں زندہ باد شہباز شریف ،ڈی سی او حیدر اقبال اوررا شدہ بتول کے نعرے گونج اٹھے۔حسن محمود بیکرز کو سیل کرنے کے بعد واپس جانے کے دوران ہوٹلز ایسوسی ایشن کے بپھرے ہوئے افراد کی جانب سے راشدہ بتول کی گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش گاڑی بھگانے کی وجہ سے ناکام ہوگئی ۔اس سے قبل تھانہ صدر کے سامنے پاکستان برگر پوائنٹ کے مالک اور اس کے حواریوں کی جانب سے مذاہمت کرنے پر شہریوں نے تھانہ صدر کے سامنے روڈ بلاک کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی سی او حیدر اقبال اور خاتون افسر راشدہ بتول کے حق میں نعرہ بازی کی ۔سڑک بلاک ہونے کے بعد تھانہ اے ڈویژن پولیس کے حکام نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلئے ۔ راشدہ بتول نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ مذکورہ ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے اوپر کھانے کی تیاری ،باروچی کے اپرن کے بغیر ،نیلے رنگ کے ڈرم میں اشیاء خوردونوش کا ذخیرہ ،غیر معیاری مصالحے استعمال کرنے اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی نگرانی میں سیل کروا ہیں۔ ناجائز منافع خور وں سمیت مضہر صحت کھانوں کی فروخت کرنے پر کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم سب کا پاکستان اس وقت صحت مند ہوسکتا ہے جب اس کا ایک ایک شہری صحت مند ہوگا ۔شہریوں کو ناقص کھانا فروخت کرنے تک دوالے مافیا کوفوڈ ایکٹ 1960کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و سرکاری پریشر میں آنے کی بجائے کاروائی جاری رکھوں گی جب تک بہاولنگر ضلع میں ان کی تعیناتی رہے گی ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.