شاہ سلمان 4 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
دورے کے دوران شام اور یمن کی صورتحال زیر بحث آئے گی،امریکی محکمہ خارجہ
جمعہ 28 اگست 2015 19:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) امریکی وائٹ ہاؤس نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ صدر براک اوباما سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات چار ستمبر کو واشنگٹن میں ہو گی۔
(جاری ہے)
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے 'ائر فورس ون' پر صحافیوں سے کو بتایا کہ صدر براک اوباما اور سعودی فرمانروا مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔شام اور یمن کی صورتحال بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں زیر بحث آئے گی۔ نیز خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایرانی کوششوں کو غیر مؤثر کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ سلمان کا یہ پہلا دورہ امریکا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حاجی سے نسک کارڈ گم ہونے پر بھاری جرمانہ ہوگا، حکومت کی وارننگ
-
بھارتی جمہوریت کواقلیتوں سے نہیں، اکثریتی طبقے کے ظالمانہ رویے سے خطرہ ہے، مورخ ایشوری کمار
-
وارنٹ گرفتاری کے اجرا پرجوبائیڈن سے نیتن یاہو مایوس
-
جوبائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے شرم کروکے نعروں کا سامنا
-
برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا
-
ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ
-
گزشتہ ہفتے 78لاکھ سے زائد نمازیوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری
-
متحدہ عرب امارات، پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی
-
امارات،ملازمین کے لئے دوپہر ساڑے بارہ سے تین بجے تک وقفے کا اعلان
-
چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کا زلزلہ
-
ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر اسمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار
-
سنگاپور،ڈاکٹر کی نااہلی سے نوجوان مرادنگی کھو بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.