پولیس نے ڈولفن فورس کیلئے والٹن روڈ پر پولیس لائنز کی تعمیر اور دیگر اخراجات کیلئے حکومت سے 2ارب70کروڑ روپے مانگ لئے
ہفتہ 29 اگست 2015 14:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) لاہور پولیس نے ڈولفن فورس کیلئے والٹن روڈ پر پولیس لائنز کی تعمیر اور دیگر اخراجات کیلئے پنجاب حکومت سے 2ارب70کروڑ روپے مانگ لئے ۔بتایا گیاہے کہ اس سے قبل بھی پولیس کی طرف سے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کی گئی تھی تاہم اسے اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
پولیس حکام نے ان اعتراضات کو دور کر کے اسے وزیراعلیٰ سے منظوری کے لئے دوبارہ ارسال کیا ہے ۔
سمری میں 2ارب70کروڑ روپے کی رقم مانگی گئی ہے جس سے والٹن روڈپر 27کنال اراضی پر ڈولفن فورس کے لئے پولیس لائنز ،چھ ڈویژنز میں دفاتر کی تعمیر اور آلات کی خریداری عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈولفن فورس کے لئے 35جدید ترین موٹر سائیکل بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں اور ان میں ہر ایک موٹر سائیکل کی مالیت 15لاکھ روپے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.