پاکستان میں فٹ بال کا کھیل حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث فروغ نہیں پا رہا ہے، گول کیپر ثاقب حنیف
ہفتہ 29 اگست 2015 16:27
راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان قومی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ثاقب حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا کھیل حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث فروغ نہیں پا رہا ہے آزادکشمیر کے شہر راولاکوٹ میں فٹ بال کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے یہاں کھلاڑیوں کی اگر حوصلہ افزائی کی جائے اور سرکاری سطح پر انکی سرپرستی کی جائے تو راولاکوٹ کی سرزمین سے فٹ بالر سامنے آسکتے ہیں جو پاکستان لیول پر اپنی شناخت بنا سکتے ہیں راولاکوٹ میں ہمارے نمائندے آصف اشرف سے ایک انٹر ویو میں ثاقب حنیف نے کہا کہ جتنے تماشائی راولاکوٹ میں فٹ بال کے میچ دیکھتے ہیں اتنے شائقین پورے پاکستان کئی فٹ بال نہیں دیکھتے اتنے تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے ایک سوال کے جواب میں ثاقب حنیف نے کہا کہ راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم کی حالت قابل ِ افسوس ہے یہاں سے صدر ِ ریاست اور دیگر لوگوں کی حکومت میں موجودگی سے اس سٹیڈیم کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ثاقب حنیف نے کہا کہ راولاکوٹ میں کھیل کے لیے موسم بہت شاندار ہے ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو باور کروا سکیں کہ کم از کم فٹ بال کے تر بیتی کیمپ یہاں کے موسم ،اور شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھ کر راولاکوٹ کروائے جائیں ثاقب حنیف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف محکمے فٹ بال کے کھیل میں دلچسپی لیکر انھیں نوکریاں مہیا کر رہے ہیں خود انھیں کے آر ایل نوکری ملی ہوئی ہے جسکی وجہ سے وہ معاشی پریشانیوں سے آزاد ہو کر کھیل پر توجہ دے رہے ہیں انھوں نے تجویز پیش کی کہ آزاد کشمیر میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے والوں کو حکومت نوکریاں مہیا کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.