فغانستان میں جنگ لڑنے والوں کو بھی اسی طرح دشمن سمجھے جس طرح پاکستان میں لڑنے والوں کو سمجھتی ہے ٗ افغان حکومت

طالبان کے درمیان نئے امیر کے بارے میں اختلافات اب تک طے نہیں ہوسکے ٗ مختلف گروپ بننے شروع آنے والے دنوں میں خود طالبان گروپوں کے درمیان بھی اختلافات بڑھتے ہوئے معاملہ جنگ تک پہنچ سکتا ہے ٗ افغان میڈیا

ہفتہ 29 اگست 2015 22:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) افغان حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگ لڑنے والوں کو بھی اسی طرح دشمن سمجھے جس طرح پاکستان میں لڑنے والوں کو سمجھتی ہے اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

افغان صدر کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلام آباد کے بارے میں افغان حکومت کا رویہ تبدیل ہو چکا ہے ہمارا واضح موقف ہے کہ پاکستان افغانستان سے ماضی میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرے وہ اسی طرح افغانستان میں عسکریت پسندی کر نے والوں سے بھی نمٹے جس طرح پاکستان میں ایسا کر نے والوں سے نمٹ رہی ہے ہم تمام گروپوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں جنہوں نے افغانستان کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے ا ب پاکستان کی باری ہے کہ وہ قدم اٹھائے ۔

دریں اثناء افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے درمیان نئے امیر کے بارے میں اختلافات اب تک طے نہیں ہوسکے اور مختلف گروپ بننے شروع ہوگئے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں خود طالبان گروپوں کے درمیان بھی اختلافات بڑھتے ہوئے معاملہ جنگ تک پہنچ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :