` افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک حادثہ 38 لڑکیاں ہلاک، 20 سے زائد شدید زخمی`

ہفتہ 29 اگست 2015 22:12

لوبامبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں 38 لڑکیاں ہلاک جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 38 لڑکیاں ہلاک ہوگئیں جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تمام لڑکیاں ملک میں ہونے والے سالانہ ڈانس کے مقابلے میں شرکت کے لیے جارہی تھیں کہ ٹرک کو حادثہ پیش آگیا۔ سوازی لینڈ میں یہ ڈانس فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں تقریباً 40 ہزار نوجوان لڑکیاں حصہ لیتی ہیں اوراس دوران بادشاہ اپنی بیوی کا انتخاب کرتا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :