تیسرا ٹیسٹ ، سری لنکا 201 رنز بنا کر آؤٹ، بھارت نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 21 رنز بنالیے
اتوار 30 اگست 2015 17:02
کولمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ، سری لنکا کی ٹیم بھارت کے 312 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، سری لنکا کی جانب سے کشال پریرا 55 ، لنگنا ہیراتھ 49 ، دمیکا پرساد 27 اور دنیش چندی مل 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، بھارت کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشانت شرما نے 5 ، سٹوڈ بنی اور امیت مشرا نے دو دو اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے اور میزبان پر مجموعی طور پر 132 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت نے اپنے دوسرے دن کے سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کی پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے پوچارا 145 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دمیکا پرساد نے 4 ، رنگنا ہیراتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بھارت کے پہلی اننگز 312 رنز کے جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
سری لنکا کی ٹاپ آرڈر بیٹسمین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ۔سری لنکا کی جانب سے کشال پریرا 55 ، لنگنا ہیراتھ 49 ، دمیکا پرساد 27 اور دنیش چندی مل 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشانت شرما نے 5 ، سٹوڈ بنی اور امیت مشرا نے دو دو اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے بھارت کے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں پوچارا نے صفر رکیش راہول 2 اور اجنکیا ریہانے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں نوان پردیپ نے 2 اور دھمیکا پرساد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 1 اور روہیت شرما 14 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور بھارت نے میزبان پر مجموعی طور پر 132 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.