عمران خان کا پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر علیم خان کی خدمات پر تفصیلی نوٹ،122سے موزوں ترین امیدوار ،پارٹی ، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کیلئے مالی امداد دی ،کارکن بھرپور مہم چلائیں‘ چیئرمین پی ٹی آئی
اتوار 30 اگست 2015 20:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 122سے عبد العلیم خان کے بطور امیدوار اعلان کے بعد پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ان کی پارٹی کے لئے خدمات پر تفصیلی نوٹ لکھتے ہوئے کارکنوں کو عبد العلیم خان کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے ۔عمران خان نے تحریر کیا ہے کہ این اسے 122سے عبد العلیم خان سے بہترکوئی امیدوار نہیں تھا ۔
علیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص ہے ۔ گورنمنٹ کالج سے گرایجویٹ اس شخص نے اپنی محنت کے بل بوتے پر رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔ عمران خان نے مزید تحریر کیا ہے کہ عبد العلیم خان نے شوکت خانم لاہور کے لئے ہمیشہ دل کھول کر امدادی دی ہے ۔(جاری ہے)
عبد العلیم خان جب (ق) لیگ کے دور میں وزیر تھے اور ابھی انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار نہیں کی تھی اس کے باوجود انہوں نے اس وقت بھی پی ٹی آئی کی کاز کو بے حد سپورٹ کیا ۔
نمل یونیورسٹی کے لئے بھی عبد العلیم خان نے بھرپور امداد کی ۔ حال ہی میں شوکت خانم پشاورکیلئے بھی بڑی مدد کی ہے ۔وہ لاہور میں خصوصی بچوں کا بھی ادارہ چلا رہے ہیں ۔انہوں نے انکی وفاداری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں جب انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اس کے باوجود وہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا ۔ انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں این اے 122اور پی پی 147 کے کیس میں بھی پارٹی کی مدد کرنے پر ان کے کردار کی تعریف کی ۔ عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ این اے 122سے عبد العلیم خان کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں ۔ ان کے مقابلے میں مخالف امیدوار کو حکومتی مشینری سمیت دیگر وسائل بھی میسر ہیں جس سے وہ دھاندلی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ میں نے ضمنی انتخابات میں جہاں سے بھی امیدواروں کو نامزد کیا ہے انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.