ناہموا ر کھیتوں میں ڈر پ اریگیشن موزوں نظام آبپاشی ہے، ماہرین

پیر 31 اگست 2015 14:11

سرگودھا ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ ڈر پ ایریگیشن سسٹم آبپاشی پانی کھا د اور دیگر کیمیائی اجزا ء پودوں کی ضرورت کے مطا بق نہایت در ست مقدار میں پودوں کی جڑوں تک پہنچا تا ہے اس سے نہ صرف کھاد وں کی بچت ہو تی ہے بلکہ پیداوار میں بھی خاطر خوا ہ اضافہ ہو تا ہے نا ہموار کھیتوں جہاں نہری پانی کی کمی اور زمین پانی ناقص ہو نہا یت موزوں نظام آبپاشی ہے ا س ٹیکنالوجی کے ذریعے کا شت کار و ں کو آبپاشی کے پورے سسٹم پر مکمل کنٹرو ل حاصل ہوتا ہے ڈر پ ایریگیشن سسٹم کیمیائی کھادوں کو پانی کے ساتھ ملا کر پودوں کی جڑوں تک پہنچا تا ہے جس سے کھاد ضائع نہیں ہوتی کھاد کی کار کرد گی 90سے 95فیصدتک بڑھ جاتی ہے کھاد فصل کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مرحلہ پر دی جاسکتی ہے اور تمام پودوں کو کھاد کی ایک جیسی مقدار مل جاتی ہے فصل کسی دباؤ کے بغیر نشوونما پاتی ہے جس سے فصل کا معیار بہتر ہوتا ہے عا م طریقہ آبپاشی کی نسبت فصل جلد تیار ہوجاتی ہے۔