کا شت کا رچار ے کی ضرورت کوپورا کرنے کیلئے جئی کی کا شت اکتو بر میں مکمل کرلیں،زرعی ماہرین

پیر 31 اگست 2015 14:11

سرگودھا ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں چار ہ جات کے رقبے کا 80فیصد پنجاب میں کا شت ہوتا ہے جہاں 48لا کھ ایکڑ رقبہ پر چار ہ جات کا شت ہوتے ہیں اس میں سے ربیع کے چار ے کا رقبہ ساڑھے 23لا کھ ایکڑ سے زائد ہے پنجاب میں سبز چارے کی کل پیداوار 110کروڑ من حاصل ہورہی ہے ملک کی بڑھتی ہوئی آباد ی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پور ی کرنے کیلئے چاروں کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ کرنا ہو گا زرعی ماہرین نے چار ہ جات کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ جئی کی کا شت ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھار ی میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں اگر ز مین نا ہموار ہو تو اس میں ہل چلا کر ہموار کر لیں تا کہ با رش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہو اور سار ا کھیت یکساں طور پر مستفید ہو سکے زمین کو3سے چار بار ہل اور سہاگا چلا کر تیا رکر لیں اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیجائی کے وقت ڈیڑھ بور ی ڈی اے پی ایک بور ی یور یا اور ایک بو ری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑاستعمال کریں جئی کی ترقی داد ہ اقسام سرگودہا جئی 2011ایس 2000اور پی ڈی 2ایل بی 65کا صاف ستھرا اور بہتر اگاؤ والا 32کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں کا شت سے پہلے بیج کو سفارش کر د ہ پھپھوند کش دوائی لگائیں جئی کی کا شت کی ایک فٹ کے فاصلے پر لائینوں میں کا شت کریں اس چار ہ کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے ۔