موتیے کی افزائش کیلئے داب لگائی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

پیر 31 اگست 2015 14:11

سرگودھا ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ گرمیوں میں موتیے کو موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے۔ خوشبودار پھولوں میں سے موتیے کاپھول نہایت دلکش اورقدرے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے۔ گرمیوں میں اس کی تمام اقسام کو دھوپ میں رکھنا چاہیے ا س سے پھول کھلتے ہیں لیکن مئی کے بعد ا ن کو سایہ دار جگہ پر رکھ سکتے ہیں موتیے کی کا شت کے بعد ا س کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتر ی کیلئے پانی کافی مقدارمیں درکارہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں موتیے کوموسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے ۔سردیوں میں صرف ا س کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے پانی دیاجاتا ہے اس کے پودے کوپانی دیتے وقت اس میں مناسب حدتک کھاد ڈال دیں جوکہ ا س کو تیزی سے بڑھنے میں مدددیتی ہے۔ شروع میں کھاد کی مقدار زیاد ہ رکھیں پھر ا س کی مقدارکم کر کے ہلکی آبپاشی کر یں موتیے کی افزائش کیلئے نیم پختہ شاخوں کی دا ب لگائی جاسکتی ہے جوکہ جڑیں بناتی ہے ا ن کوبہار سے لے کر موسم گرماتک زمین میں دبایاجاتا ہے ۔