رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 55 لاکھ بیلز مقرر

پیر 31 اگست 2015 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 55 لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے ، گزشتہ سیزن پیداوار ہدف سے کم رہی۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے کہا ہے کہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 30 لاکھ سے زائد ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے 1 کروڑ سے زائد بیلز کی پیداوار یقینی بنانے کے لیے 24 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ، اس کے علاوہ سندھ میں رواں سال کپاس کا زیر کاشت رقبہ 6 لاکھ 50 ہیکٹر تک محدود رہا ہے۔ احسان الحق کے مطابق گزشتہ سیزن ناساز موسم کے باعث کپاس 1 کروڑ 51 لاکھ بیلز ہدف کے مقابلے 1 کروڑ 41 لاکھ بیلز کے قریب رہی۔