ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ،حکومت مشکلات سے دوچار
آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت کا تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ آّئی ایم ایف سے قرض لینا ہے ،اس کی ناراضگی مول نہیں لے سکتے ہیں تاجروں کو حکومتی مشکلات سمجھ لینی چاہیے،وزارت خزانہ کا موقف
پیر 31 اگست 2015 22:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وفاقی حکومت بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے ،آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض لینا ہے ،اس کی ناراضگی مول نہیں سکتے ہیں تاجروں کو حکومتی مشکلات سمجھ لینی چاہیے۔
وزارت خزانہ کے ر ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر آگے کنواں پیچھے کھائی کی مشکل صورت حال سے دوچار ہوگئی ہے ،ایک طرف آئی ایم ایف کا دباو ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ود ہولڈنگ سمیت امیر طبقے اور تاجر برادری پر بھاری ٹیکسوں کا نفاذ کیا جائے اس کے برعکس دوسری طرف ملک بھر کی تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ وود ہولڈنگ ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر ملکی سطح پر احتجاج کیا جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت تاجر برادری کو ناراض کرنے کے موڈ میں بھی نہیں ہے اور ایف بی آر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تاجروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں حکومت کے سامنے ایک طرف تاجربرادری کے مطالبات ہیں جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض بھی لینا ہے اس لئے آئی ایم ایف کی ناراضگی بھی نہیں لی جا سکتی ہے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا بلکہ تیس ستمبر کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح دوبارہ اعشاریہ چھ فیصد کردی جائیگی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.