ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ موسمیات کے درمیان بہتر رابطوں کی ضرورت ہے ، ماہرین
منگل 1 ستمبر 2015 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ماہرین نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ موسمیات کے درمیان بہتر رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران وسیع پیمانے پر جانی نقصان سے بچنے کے لئے حکام کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ماہرین نے مصومن رائٹی کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ بارے مشاورت کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ماہرین نے کہا کہ پاکستان اب قدرتی آفات خصوصاً بارشوں کا 24 سے 48 گھنٹے پہلے پیشن گوئی کر سکتا ہے جس سے سیلاب کی صورت حال سامنے آتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذمہ دار حکام بروقت موسمی پیشن گوئی پر ردعمل دینے سے قاصر ہیں ۔(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر علی امام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایمرجنسی سروسز اور حادثات اور تباہیوں کی ایمرجنسی سروسز کو کافی عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1122 سے کبل فائر ، ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کا وجود نہیں تھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کردار ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسیز کا نفاذ تھا اور کہا کہ ہر ڈیزاسٹر ( آفت) ترقی کا موقع فراہم کرتی ے انہوں نے کہا کہ دریا کے کناروں پر بسنے والوں کو تجاوزات کی اجازت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ لوگ سیلابوں کا انتظار کر کے حکومت سے زر تلافی طلب کر تے ہیں ۔این ڈی ایم اے کے عہدیدار محمد رضی نے کہا کہ ادارہ ردعمل سے خطرات کم کرنے کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلے اور 2010 اور بعد میں آنے والے سیلابوں سے مجموعی طور پر 16 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ۔ وزارت ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ منصوبوں میں کمیونٹی پر مشتمل اپروچز کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر پلاننگ کمیونٹی عزم سے آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.