انڈر 19 ورلڈ کپ ، نئے کرکٹرز کی تلاش ریجنل کوچز کے سپرد
منگل 1 ستمبر 2015 15:12
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں نئے اور باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش میں ملک میں ریجن کے کوچز کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے ڈائر یکٹر گیم ڈیولپمنٹ نے گذشتہ ہفتے تحریر کئے گئے ایک خط کے ذریعے ملک کے سولہ ریجن کے جونیئر اور سینئر کوچز کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس اور انڈر 19سیزن کے دوران ایسے کھلاڑیوں کو تلاش کریں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔
ان نوجوان کرکٹرز کی خامیوں اور خوبیوں پر نظر رکھنا کوچز کیلیے بلاشبہ پہلا مشکل ٹاسک ہے۔ ا س طرح ان کوچز کو بھی چیک کیا جائے گا وہ گیم ڈیولپمنٹ کو اس بارے میں تفصیلی رپورٹ دیں۔ اس بارے میں ہونے والی پیش رفت سے چیئرمین شہریار خان، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کو بھی آگاہ رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
کوچز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس بارے میں غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن کے انڈر 19کوچز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال بنگلہ دیش میں ہونیوالے انڈر19 ورلڈ کپ کے لئے سلیکشن کمیٹی 30کھلاڑیوں کا پول تیار کررہی ہے۔ ون ڈے اور تین روزہ انڈر19ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے پندرہ دن بعد اپنے ریجن کے کرکٹرز کے بارے میں رپورٹ دیں۔ اسی طرح ریجن کی فرسٹ کلاس ٹیموں کے کوچز کو الگ سے خط تحریر کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے21 اگست کو لکھے گئے خط میں تمام کوچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ریجن کے اوپننگ بیٹسمینوں ، مڈل آرڈر بیٹسمینوں،بیٹنگ اور بولنگ آل رائونڈرز،فاسٹ اور سپن بولرزکی نشاندہی کریں۔قومی سلیکشن کمیٹی ، پاکستانی ٹیم اور اے ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کے بیک اپ کے لئے پول تیار کر رہی ہے۔ اس کے لئے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کرکے فرسٹ کلا س سیزن کے دو ہفتے میں شعبہ گیم ڈیولپمنٹ کو رپورٹ کریں۔ ذرائع کے مطابق کوچز کو کھلاڑیوں کے لئے جو خصوصیات بتائی گئی ہیں ان میں کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ، فزیکل فٹنس، پریشر کی صورتحال میں اعتماد ، کھیلتے ہوئے مختلف صورتحال سے ہم آہنگ ہونے کی خصوصیت، فاسٹ اور اسپن بولنگ کو کھیلتے ہوئے خامیاں اور خوبیاں شامل ہیں۔ کھلاڑی طویل اور چھوٹے، کس فارمیٹ کے لئے موزوں ہے اور سب سے بڑھ کر کھلاڑی کا رویہ، ڈسپلن اور اخلاقیات شامل ہے۔ پی سی بی کا خیال ہے کہ کوچز پورے سیزن میں جس کھلاڑی کی نشاندہی کریں گے انہیں قومی اکیڈمی بلاکر اس پر کوچز مزید کام کریں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.