پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کو عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ؛امیر جماعت اسلامی فیصل آباد ظفر حسین خان ایڈووکیٹ
منگل 1 ستمبر 2015 19:32
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کو عوام کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حیرت انگیز طور پر کمی کے باوجودحکومت نے عوام کو پوراریلیف منتقل نہیں کیا، اپنے شاہانہ اخراجات پورے کر نے کے لئے سرچارج اور ٹیکس لگاکرعوام پرظلم ڈھایاہے۔
دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش،بجلی، ٹرانسپورٹ اورہوائی سفر پرخاطرخواہ کمی نہ کرکے عوام کوریلیف نہیں دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پوراملک کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے معاشرہ ظلم اور ناانصافی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کو اللہ تعالی نے مادی اور انسانی وسائل سے مالامال کیا ہے لیکن حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پوراملک غربت،بے روزگاری،مہنگائی، کرپشن،توانائی کے بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہواہے۔
حالیہ بجٹ میں وِدہولڈنگ ٹیکس کانفاذ عوام کی جیبوں پرسرکاری ڈاکہ ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ تاثر دیاجارہا ہے کہ یہ ٹیکس نادھندگان کے خلاف ہے حالانکہ بنکوں میں کاروباری حضرات کے علاوہ بیوگان،پنشنرزاور عام شہریوں نے اپنی زندگی کی جمع شدہ پونجی کوبنکوں میں رکھا ہواہے جب وہ اپنی ضرورت کیلئے رقم نکلواتے ہیں تو ان کی رقوم سے ٹیکس کاٹ لیاجاناہے جو ان کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب قوم کو اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرلینی چاہیے ۔ 68 سال سے برسراقتدار طبقے نے انہیں محرومیوں ، مایوسی اور بھوک ننگ کے سوا کچھ نہیں دیا ۔اب حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر تبدیلی لانے کے لیے اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور اس کی جگہ اسلام کا منصفانہ و عادلانہ نظام رائج کیاجائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.