پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی پیٹرول کا بحران حکومت کی غیر معیاری پالیسی کا ثبوت ہے، شاہجہان بلوچ
عالمی منڈی کے مقابلے میں 25فیصد کمی سراسر بددیانتی ہے، حکمران بتائیں بقیہ پیسہ کہاں جارہاہے، وفود سے گفتگو
منگل 1 ستمبر 2015 22:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) لیاری سے منتخب پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے شاہجہان بلوچ نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں محض چند روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،پیٹرول کاریٹ عالمی منڈی کے مقابلے میں صرف 25فیصد کم کیاگیاہے جو سراسر بددیانتی ہے، قوم حکمرانوں سے پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ بقیہ پیسہ آخر کہاں جارہاہے۔
یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر لیاری میں آئے ہوئے نوجوانوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے پیٹرول کابحران شروع ہوگیاہے جو حکومت کی غیر معیاری پالیسی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نہ جانے عوام سے کس دشمنی کا بدلہ لے رہی ہے،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا عوام کو براہ راست فائدہ ہوناچاہیئے جس طرح پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔
حکمران عوام کی قوت خرید کا خیال رکھیں ایسانہیں ہوناچاہیئے کہ عام انسان ضروریات زندگی کی عام اشیاء سے بھی محروم ہوجائے۔ ملک میں جس رفتار سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس سے لگتاہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی بھی بمشکل کھاپائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.