زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے درمیان روابط بڑھا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ‘ماہرین زراعت

کھادیں اور کرم کش ادویات کیڑوں میں قوت مدافعت کو روکتی ہیں ‘ ترجمان کا بیان

بدھ 2 ستمبر 2015 14:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے درمیان روابط بڑھا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ایک بیان میں کہا گیا کہ پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ، کیمیائی کھادوں کا بر وقت استعمال ، منظور شدہ بیجوں کی بوائی ، سفارش کردہ زہروں کا سپرے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جو کہ پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھادیں اور کرم کش ادویات کیڑوں میں قوت مدافعت کو روکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار ، کاشتکار ، کسان کسی بھی قسم کی معلومات ، اطلاعات ، رہنمائی یا مسائل کے سلسلہ میں کسی بھی وقت ماہرین زراعت سے رابطہ کر سکتے ہیں جو کسانوں سے ان کے مسائل دریافت کرنے سمیت انہیں مفید مشورے بھی فراہم کریں گے۔