دھان کی فصل کو تنے کی سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت

بدھ 2 ستمبر 2015 14:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ پتہ لپیٹ اور تنے کی سنڈی کے حملہ سے بچاؤ کیلئے دھان کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھی جائے اور ستمبر کے وسط تک ہفتہ عشرہ کے وقفے سے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ بھی جاری رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار پیسٹ سکاؤٹنگ کرتے وقت ایک مربع میٹر کاچوکھٹا استعمال کریں اور کھیت کے سائز و شکل کے مطابق 4مختلف مقامات کا انتخاب کیاجائے پھر پودوں کی کل تعداد اور ان میں موجود متاثرہ شاخیں نوٹ کریں تاکہ حملے کی شرح فیصدی کا اندازہ ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ اگر سنڈی کاحملہ معاشی حد تک پہنچ جائے تو محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے ۔انہوں نے کھیت کے اندر اور اطراف میں موجود جڑی بوٹیاں بھی فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :