ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ڈی ایس پی لائزن سیل سے کمرہ واپس لینے پر اے جی آفس اور آئی جی آفس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا
پولیس کا ایڈووکیٹ جنرل آفس کو دیئے گئے 20نائب کورٹس واپس بلانے کا حکم ،ایڈووکیٹ جنرل آفس کا صاف انکار،سی سی پی او تنازعہ حل کرنے کیلئے کوشاں
بدھ 2 ستمبر 2015 18:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ڈی ایس پی لائزن سیل سے کمرہ واپس لینے پر اے جی آفس اور آئی جی آفس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا، پولیس نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو دیئے گئے 20نائب کورٹس واپس بلانے کا حکم جاری کردیا تاہم ایڈووکیٹ جنرل آفس نے نائب کورٹس واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ہائیکورٹ لائزن سیل قائم ہے جہاں عدالت عالیہ میں ریکارڈ پیش کرنے سے قبل پنجاب بھر کی پولیس کے تفتیش افسران فائلیں چیک کرواتے ہیں تاکہ عدالتی کارروائی کے دوران پولیس ریکارڈ کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہ آ سکے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس میں لاء افسروں کی تعداد بڑھنے کے بعد ڈی ایس پی لائزن افضل نذیر سے کمرہ واپس لے لیا گیا جس کے بعد اے جی آفس اور آئی جی آفس کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، کمرہ کھو جانے کے دکھ کا ازالہ کرنے کیلئے ایس پی لائزن عمران کشور نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا اور قانونی راستہ تلاش کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو دیئے گئے 20نائب کورٹس واپس پولیس لائن بھجوانے کا حکم جاری کروا دیا تاہم ایڈووکیٹ جنرل آفس نے ایس پی سی آر او کا حکم مسترد کرتے ہوئے نائب کورٹس کو واپس بھجوانے سے انکار کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.