متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں
بدھ 2 ستمبر 2015 18:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔ لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں۔جبکہ سرگودھا شہر کے مرکز میں واقع 60کروڑ سے زائد مالیت کی 51کنال زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کرٹرسٹ بورڈ نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور مزید اراضی سے ناجائز قابضین کا قبضہ چھڑوانے کیلئے عملی کاروائی جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے بورڈ کے ہیڈ آفس میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں حکومت پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب، اور متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس افسران کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے ٹرسٹ کی قیمتی اراضی واگزار کروانے میں ہمارے عملہ کی مد د کی ۔(جاری ہے)
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹرسٹ بورڈ اور اقلیتوں کی ملکیتی اراضی و جائیدادوں پر قابض غیر قانونی و ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب ہر ضلع اور ہر شہر میں ناجائز قابضین کے خلاف بڑے بڑے آپریشن کیے جائینگے اور چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
دریں اثناء چیئرمین بورڈ نے ہندو مرکز اگروال اشرم کے دورہ کے دوران وہا ں پر قائم ڈسپنسری میں موجود ادویات اور سیکورٹی سمیت جاری ترقیاتی کاموں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروٹوکول اسسٹنٹ گلزیر چوہدری ودیگرمتعلقہ افسر بھی انکے ہمراہ تھے۔ انکاکہنا تھا کہ اقلیتوں کی پراپرٹی اور انکے مقد س مقا مات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ٹرسٹ بورڈ کا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے اور مطلوبہ کام جلد ازا جلد مکمل کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.