ہائی کورٹ نے تین سالہ بچی نانی سے لے کر ماں کے حوالے کر دی
بچی نے احاطہ عدالت میں رو رو کر خود کو ہلکان کر دیا،عدالت کا ماحول افسردہ
بدھ 2 ستمبر 2015 19:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )لاہور ہائی کورٹ نے تین سالہ بچی نانی سے لے کر ماں کے حوالے کر دی ، بچی نے احاطہ عدالت میں رو رو کر خود کو ہلکان کر دیا ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ میں حویلی لکھا کی رہائشی نگہت نے اپنی تین سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کی حوالگی کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاکہ وہ اپنے خاوند سے جھگڑ کر میکے آگئی جس کے بعد اب اس کی خاوند کے ساتھ صلح ہو چکی ہے مگر اس کی ماں نے تین سالہ بچی زبردستی اپنے پاس رکھ لی ہے لہٰذابچی کو اس کے حوالے کیا جائے ۔
عدالت نے بچی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تاہم معصوم بچی اس پوری صورتحال سے گھبرا گئی اور ماں اور نانی کے درمیان چپقلش پر زاروقطار رونے لگی ۔ بچی کی چیخ و پکار پر عدالت میں آئے ہوئے سائلین اور وکلا ء بھی افسردہ ہو گئے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.