حکومت کا شمسی و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے گھریلو افراد سے بجلی خریدنے کا فیصلہ
جمعرات 3 ستمبر 2015 13:04
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حکومت نے شمسی و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے گھریلو افراد سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کرلیا‘ نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو نیپرا کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ گھریلو صارفین شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کے مجاز ہونگے ملک میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کو نافذ کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرسکیں گے جبکہ رات کے اوقات میں گھریلو صارفین واپڈا کی بجلی استعمال کریں گے۔ زیادہ بجلی فروخت کرنے پر تقسیم کار کمپنی صارف کو ادائیگی کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.