کرنسی اسمگلنگ کیس ، مکمل چالان پیش نہ کیے جانے پر ماڈل ایان علی پرفردجرم عائد نہ ہوسکی
جمعہ 4 ستمبر 2015 11:23
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں مکمل چالان پیش نہ کیے جانے کے باعث ماڈل ایان علی پرفردجرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے کسٹمز حکام کی سرزنش کرتے ہوئے مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ماڈل ایان علی ضمانت پر رہائی کے بعد تیسری بار گارڈز کے حصار میں راولپنڈی کچہری پہنچیں۔ کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ پیشی پر کیس کا مکمل چالا ن پیش کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت نے کیس کے دو گواہان اویس اور ممتاز کے بیانات مکمل کرنے اور دونوں گواہان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج درخواست کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
ماڈل گرل اپنے روایتی ہْڈ اور پی کیپ پہنے عدالت میں پیش ہوئیں۔ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم حکام نے ان کی موکلہ سے جائیداد خریدنے والے شخص اور پراپرٹی ڈیلر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ پراپرٹی ڈیلر اور جائیداد خریدنے والا اس کیس میں ملزم ہیں یا گواہ ؟ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے۔
عدالتی فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے ملزمہ کے وکلا نے اپنے جواب میں ایان کو شاعرہ ، ادیب ، بین الاقوامی ماڈل اور کلچر کی سفیر قرار دیا جو گمراہ کن ہے۔ پانچ لاکھ آٹھ ہزار ڈالر بیرون ملک ترسیل منی لانڈرنگ ہے۔ ملزمہ ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ملزمہ کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی اجازت دی جائے۔ کسٹم جج رانا آفتاب نے معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث ایان علی پر فرد جرم کی کارروائی اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ پندرہ ستمبر تک موخر کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.