ملک شکیل اعوان کا لیاقت باغ، لیڈیز لیاقت پارک ، چلڈرن پارک کمیٹی چوک کا دورہ، شہریوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
جمعہ 4 ستمبر 2015 19:37
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سابق رکن قومی اسمبلی ممبر وزیراعلیٰ عمل درآمد کمیٹی پاکستان میٹروبس سروس ملک شکیل اعوان نے راولپنڈی شہر کے پارکوں لیاقت باغ ، لیڈیز لیاقت پارک اور چلڈرن پارک کمیٹی چوک کا دورہ کیا ۔ دورہ کے موقع پر سابق ناظمین راجہ مشتاق احمد ، مقبول احمد خان ، چوہدری محمد افضل ،ذیشان احمد خان ، جمیل مغل اور ملک طاہر محمود انکے ہمراہ تھے ۔
شہریوں اور نوجوانوں نے اُنکی توجہ لیاقت باغ کے ٹریک کی طرف دلوائی جو گزشتہ ایک سال سے ’’ واک ‘‘ کے قابل نہیں رہا، لیڈیز لیاقت پارک اور چلڈرن پارک کمیٹی چوک کی حالت زار قابل رحم ہے۔ لیاقت باغ تا کمیٹی چوک گزشتہ روز ٹریفک سگنل نصب کردئیے گئے مگر سپیڈ بریکر اور فٹ برج نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کے بچے اور عام شہری بلخصوص خواتین آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں مری روڈ پر سڑک کی تعمیر نو کے بعد ٹریفک کی سپیڈ بہت زیادہ ہو گئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ سڑک کے درمیانی حصّہ میں جنگلے نصب کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں انہوں نے عوامی شکایات دور کرنے کیلئے پارکو ں میں آنے والے شہریوں ،بچوں اور خواتین کو بہترین ماحول کے ساتھ سہولتیں مہیا کرنے اور پارکوں کی حالت کو فوری طور پر بہتر بنانے اور مری روڈ پر سکولوں کے سامنے کیٹ آئی لگانے کے لئے DG پی ایچ اے کو ہدایت جاری کیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.