جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعداب بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جائیگا‘ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ کا بیان
ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعداب بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جائے گا ، توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔
توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجا رہاہے-پنجاب میں کوئلے،گیس ،ہائیڈل، سولراور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہاہے جبکہ صوبے میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،جس کے تحت پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200 میگاواٹ کا گیس پاورمنصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ بلوکی اور 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ حویلی بہادر شاہ ،جھنگ میں لگائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.