اے این ایف نے کلہ عبداللہ سے چرس کی 3.3ٹن وزنی کھیپ قبضے میں لے لی،ضبط شدہ چرس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً8ارب روپے ہے
اتوار 6 ستمبر 2015 19:04
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کے دوران بلوچستان کے ضلع کلہ عبداللہ کے علاقے سے چرس کی 3.3ٹن وزنی کھیپ برآمد کرلی،جس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً8ارب روپے بنتی ہے ۔مذکورہ منشیات کسی سمندر پارواقع منزل پراسمگل کی جانی تھی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق،اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ ذرائع کی اطلاعات پرایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے ضلع کلہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی سلمان خیل میں واقع ایک غیرآباد مقام پرچھاپہ مارکرچرس کی 3373کلوگرام وزنی کھیپ قبضے میں لے لی۔
یہ چرس پلاسٹک کی بوریوں میں بند کر کے آبادی سے کافی دور پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک غیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، چرس کی یہ کھیپ کسی دیگرگروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ایک محفوظ مقام پررکھی گئی تھی اورمحفوظ اشارہ ملنے پربلوچستان کے ساحلی پرواقع کسی مقام پر منتقل کئے جانے کے بعدبراستہ سمندربیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ اے این ایف نے واقعہ کامقدمہ میں درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.