پارٹی ورکرز عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھرپور محنت کریں ‘وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت
منگل 8 ستمبر 2015 16:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سندھ کی پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی ورکرز عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھرپور محنت کریں ۔منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن)سندھ کی صوبائی قیادت کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوا ۔
اجلاس میں عہدیداران نے سندھ کی عوامی سیاسی صورتحال اور بالخصوص ضلعی سطح کے سیاسی عوامل پر تفصیل سے غور کیا ۔پارٹی قیادت نے وزیر اعظم کو بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے صوبائی اور ضلعی سطح کے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اجلا س میں اس بات بھی اتفاق کیا کہ پارٹی کے پرانے اور وفادار ورکرز اور عوام سے رابطہ رکھنے والوں کو سامنے لایا جائے وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں عوامی سطح پر جا کر مسلم لیگ (ن)کے حکومت کی گزشتہ ڈھائی سالہ کار کر دگی کو اجاگر کریں اور یہ بتائیں کہ مسلم لیگ (ن)سندھ کے عوام کی خدمت کر نا چاہتی ہے وزیر اعظم نے پارٹی قیادت سے کہاکہ پارٹی ورکر ز عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھرپور محنت کریں تاکہ الیکشن میں بہتر کار کر دگی کا مظاہرہ کیا جاسکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.