بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اﷲ نذر آپریشن میں ہلاک ہوگئے ہیں،میر سرفراز بگٹی کا دعویٰ
حساس اداروں اور ایف سی نے دالبندین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بہت بڑے مواصلاتی سینٹر کو ناکارہ بنا کر 7مطلوب دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا براہمدغ بگٹی اگر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں اآنا چاہے تو ہم انہیں خوش آمد ید کہیں گے،پریس کانفرنس
منگل 8 ستمبر 2015 20:06
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اﷲ نذر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں براہمدغ بگٹی اگر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں اآنا چاہے تو ہم انہیں خوش آمد ید کہیں گے۔ منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈاکٹر اﷲ نذر کے زندہ ہونے کے کوئی شواہد ابھی تک سامنے نہیں آئے ۔
انہوں نے کہاکہ حساس اداروں اور ایف سی نے دالبندین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بہت بڑے کمیونیکشین سینٹر کو ناکارہ بنا کر 7مطلوب دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے طویل عرصے جاری آپریشن کے باعث زیادہ تر دہشتگردی دالبندین اور نواحی علاقوں سے فرار ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی جانب کمیونیکیشن سینٹر دالبندین میں واقعہ دو بلند و بالا پہاڑ کی چھوٹیوں پر قائم کیا گیا تھا یہ مواصلاتی نظام وی پی ٹی سی ایل نمبر کو سنائیوںsnayo))وارلیس سسٹم کے ذریعے 100کلو میٹر سے 150کلو میٹر بارڈر کے اندر اور باہر پہنچایا گیا انہوں نے کہاکہ وی پی ٹی سی ایل نمبر ز کالعدم تنظیموں انڈین ، افغان انٹیلی جنس ایجنسی ، تحریک طالبان افغانستان، القاعدہ ، بلوچ علیحدگی پسند ، جند اﷲ ، اور اسلحہ اور منشیات سمگلروں کے زیر استعمال تھے یہ نمبر وہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ برآمد ہونے سم اٖفغانی انڈین ، ایرانی ، یو کے، یو ایس اے ، خلیجی، اور یورپین ممالک کے نمبر موجود ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گرفتارہونے والے بہت سے دہشتگردوں نے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی (را) سے تعلق کا اعتراف کیا ۔انہوں نے کہاکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.