سر کا ری سر پر ستی میں تجا رتی تنا زعا ت کے تصفیہ کے ادارہ”ٹی ڈی آر او“ کاقیا م خو ش آئند ہے،میاں محمد ادریس

تنازعات کے تصفیہ کیلئے قا نو ن سا زی بز نس کمیونٹی جو کہ اسٹیک ہو لڈ رز ہیں سے مشاورت سے بہتر نتا ئج کا حا مل ہو گا

منگل 8 ستمبر 2015 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سر کا ری سر پر ستی میں تجا رتی تنا زعا ت کے تصفیہ کے ادارہ”ٹی ڈی آر او“ ک قیا م خو ش آئند ہے اور اسکے لیے قا نو ن سا زی بز نس کمیونٹی جو کہ اسٹیک ہو لڈ رز ہیں سے مشاورت سے بہتر نتا ئج کا حا مل ہو گا ۔ یہ با ت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں محمد ادریس نےTDRO اور ایف پی سی سی آئی کی باہمی تعاو ن سے منعقد ایک مشاورتی اجلاس میں کہا جسمیں TDAP کے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر نے بطور مہما ن خصو صی شر کت کی ۔

TDRO کی ڈائر یکٹر جنرل روبینہ تو فیق، فیڈریشن چیمبر کے نا ئب صدر اور سند ھ ریجن کے انچا رج محمد اکرا م راجپوت، نائب صدر شاہنواز اشتیاق ، فیڈریشن کے سابق نا ئب صدر زبیر طفیل ،وحید شا ہ ، داکٹر مرزا اختیار بیگ اور بڑ ی تعداد میں تا جروں اور ایکسپورٹر نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

TDRO کی ڈائر یکٹر جنرل روبینہ تو فیق نے شر کاء کو TDRO کے با رے میں تفصیل سے آگا ہ کیا ۔

میاں محمد ادریس نے کہا کہ اس سے قبل اسطر ح کا کو ئی ادارہ مو جو د نہیں تھا جسکی وجہ سے امپورٹر ز اور ایکسپورٹر ز کے در میان معمو لی نو عیت کے تنا زعا ت جو کہ ثا لثی سطح پر آسانی سے حل ہو سکتے تھے وہ وقت کے ساتھ بڑ ے تنا زعا ت کی شکل اختیار کر جاتے تھے ۔ TDROکے قیا م کے بعد اب ہر تنا زعہ Mediators اور Arbitratorکے ذریعےTDROکی سر پر ستی میں جلد حل ہو نگے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس TDROکے ساتھ بھرپو ر تعا ون کر یگی۔ اجلاس کے مہما ن خصو صی TDAPکے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں ایسے ادارے کی اشد ضرورت تھی تا کہ معمو لی نو عیت کے تجا رتی تنا زعا ت کے حل کے لیے سر کاری سطح پر ایک پلیٹ فا رم ملے سکے ۔ اور اسکی دائرہ عمل اور حدودوقیود کے لیے قا نو ن سا زی کے سلسلے میں پو رے ملک کے بز نس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت ایک اچھی کو شش ہے انہوں نے مز ید کہا کہ بز نس کمیونٹی بھی اپنی تجا ویز TDRO کو ارسال کر یں تا کہ ٹھو س اور جا مع قا نو ن سازی ہو سکے اور TDRO ایک فعا ل اور فا ئد ہ مند ادارہ کے طور پر سامنے آکر بز نس کمیونٹی کو ان کے تنا زعات کے تصفیہ میں مدد گا ر ثا بت ہوسکے ۔

انہوں نے TDAPکی طرف TDROکو مکمل تعاون کی یقین دہا ئی کرا ئی ۔ TDRO کی ڈائر یکٹر جنرل روبینہ تو فیق نے اس مو قع پر TDROکی قیام کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں بتا یا اور کہا کہ زیا دہ تر تجا رتی تنا زعات کی اصل وجہ کنٹر یکٹ کی عدم مو جودگی ہو تی ہے اور اگر کنٹر یکٹ ہو بھی تو اسمیں تنا زع کے حل کی دفعات نہیں ہو تی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی تنا زعہ کی صورت میں لو گ کمرشل کو رٹس کی طر ف رجوع کرتے ہیں جہا ں پہلے ہی ایسے مقد مات کاانبار لگا ہو ا ہے ۔

اور اکثر امپورٹرز کے تنا زع کی صورت میں کمرشل کو رٹس میں تصفیہ میں تا خیر سے بیرون ملک پاکستان کا وقا ر بھی مجروح ہو تا ہے ۔ روبینہ تو فیق نے مزید کہاکہ TDROکے تحت ثالثی کے ذریعے تجا رتی تنا زعا ت کا حل کم وقت کم خر چ اور تصفیہ کا پورا عمل راز داری کے ساتھ ہو تا ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ پو ری دنیا میں یہ نظا م را ئج ہے جس سے مقامی اور غیر ملکی کا روباری طبقہ کا اعتماد بحا ل ہو تا ہے ۔

رو بینہ تو فیق نے مزید کہا کہ TDRO کا دائر ہ عمل صر ف تنا زعات کا تصفیہ ہی نہیں ہو گا بلکہ ہما رے امپورٹرز اور ایکسپورٹر ز کو عاملی منڈ یو ں میں تجا رت کر نے کے لیے تر بیت بھی دی جا ئیگی اور TDROکے متعلقہ لو گو ں کی بھی صلا حیت کو بڑ ھا نے کے لیے مختلف ٹر ینگ کروائی جا ئیں گی ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ غیر ملکی تا جروں کیساتھ ہمارے مقا می ایکسپورٹر ز یا امپورٹر ز کے تنا زعات بڑ ی حد تک ختم ہو جا ئیں گے اگر ہمارے ادارے جسمیں کسٹم حکام ،پورٹ حکام ،FBR,ANF, Banksکارگو ایجنٹس بیرون ملک ہمارے مشن کسی بھی ٹر یڈ ٹرانز یکشن سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طر ح سے پورا کر لیں ۔

کیو نکہ جب ہمارے ایکسپورٹرز کا مال آرڈر کے تحت صحیح کوالٹی وزن تعداد اور مطلوبہ پیکنگ کے تحت بیرون ملک امپورٹرز کے پاس بروقت پہنچے گا تو کو ئی تنا زعہ کھڑا ہی نہیں ہو گا ۔