ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے مصطفین کاظمی کیخلاف ایف آئی اے میں متعدد انکوائریاں مکمل
بدھ 9 ستمبر 2015 11:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ سید مصطفین کاظمی کیخلاف ایف آئی اے میں چلنے والی متعدد انکوائریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔سید پور ویلج میں غیر قانونی الاٹمنٹ ، پولو گراؤنڈ کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ممبر انوائرمنٹ کی جلد گرفتاری کا امکان ہے ۔ معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے حسین اصغر نے سی ڈی اے کیخلاف تحقیقات شروع کررکھی ہیں جن میں ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی کا کیس ایف آئی اے کے انسپکٹر افضل نیازی تیار کررہے ہیں ۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ مصطفین کاظمی جن کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو ماہ کا قلیل عرصہ رہ گیا ہے کیخلاف متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں جن میں سرفہرست پولو گراؤنڈ اور سید پور ویلج کی غیر قانونی الاٹمنٹ شامل ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے مصطفین کاظمی کی جانب سے تحریری جواب وصول کرنے کے بعد ان کو ایک سوالنامہ ارسال کیا ہے جس میں موصوف سے اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مصطفین کاظمی کی بیوی اور والدہ کے نام سی ڈی اے کے سیکٹر پارک انکلیو میں ایک ایک کنال کے دو قیمتی پلاٹ ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے تاہم مذکورہ پلاٹوں کا ذکر مصطفین کاظمی نے کسی بھی جگہ نہیں کیا ۔
ذرائع کے مطابق مضبوط شواہد کی بناء پر سیمینار میں گئے ہوئے مصطفین کاظمی کی چائنہ سے وطن واپسی پر گرفتاری کا قوی امکان ہے ۔ آن لائن نے اس حوالے سے جب ترجمان سی ڈی اے رمضان ساجد سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو ترجمان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے جان چھڑانے میں ہی عافیت سمجھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.