فیفا سے خطیر رقم ملنے کے باوجود پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منصوبے مکمل نہ ہوسکے
بدھ 9 ستمبر 2015 12:42
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) فیفا سے 26 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم ملنے کے باوجود پاکستان میں فٹ بال کے منصوبے مکمل نہیں ہوسکے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا خیال ہے کہ اس میں سے بیشتر رقم خورد برد ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق فیفا نے ’’گول‘‘ کے تحت پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے آٹھ منصوبے شروع کئے جن میں سے صرف لاہور کا پراجیکٹ وقت پر مکمل ہوسکا ، منصوبے پر تقریبا پانچ کروڑ روپے خرچ ہوئےجب کہ فیفا سے 26 لاکھ ڈالر یا تقریبا 26 کروڑ روپے وصول کرنے کے باوجود باقی تمام منصوبے نامکمل ہیں ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کراچی کے ہاکس بے ٹیکنیکل سنٹر پر پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی تاہم اس کاگراؤنڈ اب بھی گھاس سے محروم ہے اور نوجوان گرد آلود میدان میں کھیلنے پر مجبور ہیں ۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایبٹ آباد سنٹر کامیدان اور عمارت تو ہے لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس میں غیر معیاری سامان استعمال کیا گیا ۔ دوسری طرف پشاور کا سنٹر 2006ء میں تعمیر کیا گیا لیکن بعض قانونی رکاوٹوں کے باعث یہ آپریشنل نہیں ہو سکا اور عمارت پر منشیات کے عادی افراد کا قبضہ ہے ۔
اسی طرح کوئٹہ سنٹر میں عمارت ہے لیکن فٹ بال کھیلنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔ فیصل صالح حیات اس سے پہلے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتاچکے ہیں کہ فیفا گول منصوبوں کے لیے براہ راست ٹھیکے دیتی ہے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو اس مقصد کے لیے کوئی رقم نہیں ملتی تاہم اس کے باوجود انہوں گول کے آٹھ میں سے چار منصوبے مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.