پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ کیلئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کوشاں
بدھ 9 ستمبر 2015 13:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پی سی بی سپر لیگ کیلیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے،اس صورت میں اسے فیس کے ساتھ دیگر تمام اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔عدم دستیابی کی صورت میں پاکستان کو اپنے اے سی ایس یو پر انحصار کرنا پڑے گا۔ دریں اثناآئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کا 2 روزہ دبئی میں ہوگی ، پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) اعظم کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ4 سے 24 فروری تک دوحا قطر میں ہو گی۔پی سی بی کی کوشش ہے کہ ایونٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن آفیشلزکا تقرر ہو،بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھارت نے آئی پی ایل جبکہ ٹوئنٹی20چیمپئنز لیگ کیلیے بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی خدمات لی گئی تھیں، آفیشلز نے ڈیپوٹیشن پر ایونٹ آرگنائزرز کے ساتھ کام کیا، معاوضے اور ایئرٹکٹ کے ساتھ قیام و طعام کے تمام اخراجات منتظمین نے ہی برداشت کیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.