قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، دوسرے روز سیالکوٹ سٹالینز ، ایبٹ آباد ،بہاولپور اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
بدھ 9 ستمبر 2015 21:48
اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)پاکستا ن کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز سیالکوٹ سٹالینز ، ایبٹ آباد ریجن ،بہاولپور ریجن اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،دوسرے روز ابتدائی میچ میں سیالکوٹ سٹالینز نے حیدرآباد کو 4رنز سے ،دوسرے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے تورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر تے ہوئے لاہور وائٹ کو 83رنز سے ،تیسرے میچ میں بہاولپور ریجن نے کراچی وائٹ کو 42رنز سے اور چوتھے میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے فیصل آباد ریجن کو5وکٹوں سے مات دی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کر کٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 5میچز کھیلے گئے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں حیدر آباد ریجن کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،سیالکوٹ کی ٹیم نے مقررہ20اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر163رنز بنائے،بلال آصف نے 53اورشعیب ملک نے 52رنز کی اننگز کھیلی،حیدر آباد کی طرف سے بابر خان اور نعمان علی نے2,2وکٹ حاصل کیئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.