ساہیوال،ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف جزوی ہڑتال کی گئی
بدھ 9 ستمبر 2015 22:43
ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جزوی رہی‘ سبزی وفروٹ وغلہ منڈیاں اور متعدد بازار وں میں دکانیں کھلی رہیں‘ بعض بازاروں میں دکانیں بند رہیں اوورآل جزوی ہڑتال رہی‘ بعض تاجر عہدیداران کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ساہیوال میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کے دوران سبزی وفروٹ منڈیا ں کھلی رہیں اور عوام خریدوفروخت کرتے رہے‘ اندرون وبیرون سوڑی گلی کی مارکیٹیں ‘فرنیچربازار‘ الیکٹر ک مارکیٹ لیاقت چوک میں دکانیں بند رہیں جبکہ صدربازار‘ چرچ روڈ‘ہائی سٹریٹ‘ریلوے روڈ ‘دیپالپوربازار‘کمپیوٹرمارکیٹ‘ فریدٹاؤن‘کالج چوک اور غلہ منڈی بازار میں زیادہ تردکانیں کھلی رہیں۔
پاکپتن بازار صبح کے وقت کھلاتھا جبکہ بعد میں دکانیں بند کرادی گئیں۔ سوڑی گلی وبیرون سوڑی گلی اورفرنیچربازار کے علاوہ مختلف بازاروں میں دوپہر کے بعدتمام دکانیں کھلی پائی گئیں اورلوگ خریدوفروخت کیلئے بازار آکر سوداسلف خریدتے رہے۔ ہڑتال کے دوران تاجر نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث زیادہ تردکانداروں نے دکانیں کھول کر کاروبار کوترجیح دی۔ بعض تاجرعہدیداران کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.