گزشتہ نو ماہ سے باﺅلنگ ایکشن بہتر بنا رہا ہوں ، محمد حفیظ
ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:38
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے غیر ملکی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں اپنے ایکشن میں تبدیلی لائے بغیر باﺅلنگ کررہے ہیں ۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ گزشتہ نو ماہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کی مدد سے اپنے باﺅلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کا کام کررہے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایک کرکٹ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 34 سالہ پاکستانی آل راﺅنڈر اپنے ایکشن کو درست کرنے پر کام نہیں کررہے ہیں ۔ 44 ٹیسٹ، 166 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کے لیے کھیل چکے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن نومبر 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبہی میں پہلے ٹیسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا اور آزاد تجزیے کے بعد انہیں باﺅلنگ کرنے سے روکدیا گیا ۔(جاری ہے)
Been working on my bowling action from the last 9 months in NCA with coaches & analysts..In shaa Allah wil come back SOON in Action..
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 12, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.