پی سی بی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت نہیں کرے گا ، شہر یار خان
اتوار 13 ستمبر 2015 12:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت نہیں کرے گا، آئی سی سی کے صدر ظہیرعباس غیر رسمی انداز میں بات کریں گے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ بھارتی بورڈ سے ایم او یو کی پاسداری کیلئے کہا ہے تاہم ان کی منت سماجت نہیں کررہے، پاکستان نے 10سال سے پڑوسی ملک کی کسی سیریز میں میزبانی نہیں کی،اگر بھارت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا تو بھی مالی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں، ایسا ماضی میں بھی کرچکے ہیں.شہریار خان نے کہا کہ ظہیرعباس بطور پی سی بی نمائندہ نہیں بلکہ صدرآئی سی سی کی حیثیت سے بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔
میں نے ملاقات میں انھیں پاکستان کے کونسل اور بی سی سی آئی سے متعلق امور پر بریفنگ دی تاکہ آفیشل ملاقاتوں کے دوران اگر موقع ملے تو معاملات پر غیر رسمی انداز میں بات کرسکیں، انھوں نے کہا کہ ظہیر عباس آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کے اس بیان کا حوالہ دے سکتے ہیں کہ پاک بھارت مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بحال کرنے کیلیے اہمیت کے حامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.