اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس 17ستمبرکو اسلام آباد میں طلب کر لیا

پیر 14 ستمبر 2015 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس 17ستمبر2015ء کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں 18ویں ترمیم کے خلاف ہونے والی سازشوں ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مالیاتی حصہ داری کی فراہمی سینیٹ و بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کردار ، فاٹا کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے فاٹا کو صوبہ پختونخوا میں شامل کرنے، پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمد ،آئی ڈی پیز کی تشویشناک صورتحال، بے گھر افراد کی واپسی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کی شہادتوں اور دھمکیوں کے حوالے سے ایجنڈا زیر بحث آئیگا۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی ہنگامی مشاورتی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کیلئے اہم ترین فیصلے کرے گی۔